کانگریس نے آج الزام لگایا کہ حکومت نے بغیر سوچے سمجھے اور جلد بازی میں
500اور 1000روپے کے نوٹ بند کرنے کا فیصلہ لیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں
چاروں طرف افراتفری کا ماحول ہے اور لوگ بینکوں میں جمع اپنے ہی پیسے کے
لئے پریشان ہورہے ہیں۔کانگریس کے ترجمان کپل سبل نے یہاں نامہ
نگاروں سے کہا کہ افراتفری کی اس
صورت حال کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی ذمہ دار ہیں جو خود کو عام آدمی
کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کتنی ذمہد اری سے اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں
اس کا اندازہ اسی سے لگایا جاسکتا ہے کہ ملک میں اتنا بڑا اعلان کرنے کے
بعد وہ جاپان کے دورے پر چلے گئے۔